مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

مری اسٹریٹ پر مزاحمت کرنے پر سفاک ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ

مری اسٹریٹ پر مزاحمت کرنے پر سفاک ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ

کوئٹہ: شہر کے علاقے ارباب کرم خان روڈ کی مری اسٹریٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان محمد حسام جاں بحق ہو گئے۔

کوئٹہ،مری اسٹریٹ پر مزاحمت کرنے پر سفاک ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ

پولیس کے مطابق محمد حسام موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں روک لیا۔ ملزمان نے پہلے ان کی موٹرسائیکل چھینی اور بعد ازاں موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد حسام موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور امن و امان کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔