مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بلوچستان

تربت ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 3 نامی گرامی افرادقتل

تربت ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 3 نامی گرامی افرادقتل

 ضلع کیچ کے علاقے درمکول پیدارک میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک خونریز واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تربت ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 3 نامی گرامی افرادقتل

پولیس ذرائع کے مطابق یہ سنسنی خیز واقعہ تربت سے تقریباً 30 کلومیٹر دور پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک تین افراد پر تابڑ توڑ فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد اور الطاف حسین ولد مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔