مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

ایف سی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

 ایف سی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

مہمند: ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے مامد گٹ میں ایف سی کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بن گئی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایف سی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 10 بج کر 9 منٹ پر تھانہ لکڑے کی حدود میں مامد گٹ کیمپ روڈ پر پیش آیا، جہاں 114 بریگیڈ کی اسکواڈ ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔