مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

اب مجرموں کا بچنا ناممکن، راتوں رات 80 جدید گاڑیاں پہنچ گئیں

اب مجرموں کا بچنا ناممکن، راتوں رات 80 جدید گاڑیاں پہنچ گئیں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو جدید الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد پولیس کی کارکردگی اور رسپانس ٹائم کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

اب مجرموں کا بچنا ناممکن، راتوں رات 80 جدید گاڑیاں پہنچ گئیں

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے لیے تقریباً 80 جدید الیکٹرک گاڑیاں دارالحکومت پہنچ چکی ہیں، جنہیں جلد ہی پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی شمولیت سے پولیس کی گشت اور آپریشنل سرگرمیوں میں بہتری آئے گی، جبکہ ہنگامی حالات میں رسپانس ٹائم بھی کم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول اور دیگر ایندھن پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے سرکاری وسائل کی بچت بھی ممکن ہوگی۔

یہ جدید گاڑیاں روزمرہ پیٹرولنگ، سیکیورٹی ڈیوٹی اور دیگر آپریشنل فرائض کی انجام دہی کے لیے استعمال کی جائیں گی