مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بزنس

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان

وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان

وزیراعظم کی سخت ہدایت کے بعد پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 55روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے 55 روپے لیٹر اضافے سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔

اضح رہے کہ عرب لائٹ خام تیل ایک ہفتے میں 16ڈالر کم ہو کر 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب، آئل کمپنیوں میں ممکنہ کمی پر ہلچل شروع ہوگئی جس پر یکمشت کمی رکوانے کے لیے لابنگ شروع کر دی گئی۔ بعض کمپنیاں 55روپے یکمشت کمی کے بجائے مرحلہ وار قیمتیں کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا بینچ مارک عرب لائٹ خام تیل ہے۔