مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
تازہ ترین

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

فاطمہ ثنا کی زیر قیادت گرین شرٹس مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں۔

وہاں موجود بڑی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی وجہ سے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا ماحول انتہائی پرجوش اور دبائو سے بھرپور ہونے کی توقع ہے۔

دریں اثنا پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا انجری کا شکار ہو گئیں، گزشتہ روز نیٹ پریکٹس میں ان کے دائیں گھٹنے پر چوٹ لگ گئی۔

 عائشہ ظفر کے سیدھے شاٹ پر فالو تھرو کے دوران گیند فاطمہ کے گھٹنے پر لگی، فاطمہ ثنا نے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب میں ٹھیک ہوں۔