مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف بننے والے فارورڈ بلاک نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا۔

فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا

پشاور میں فارورڈ بلاک میں شامل ممبران کی دوسری بیٹھک ہوئی جس میں 20 سے زائد ارکان نے شرکت کی، ناراض ممبران کا کہنا تھا کہ جامع اور قابل عمل حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔

ناراض ممبران نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمیت پارلیمنٹرینز کے اڈیالہ جیل کے باہر بار بار انتظار کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، پارٹی کی جانب سے جاری تحریک غیر منظم اور غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔

ممبران کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق علیمہ خان کا موقف خوش آئند ہے، ارکان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے وزیر اعلیٰ اور خاندان کی ملاقات نہ ہونے تک بجٹ اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے۔