مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بزنس

سیرینا ولیمز کا 4 برس بعد ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان

ٹینس کی دُنیا کی معروف خاتون کھلاڑی اور کیریئر میں 23 گرینڈ سلم جیتنے والی 44 سالہ سیرینا ولیمز نے چار برس کے بعد ایک مرتبہ پھر کورٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

سیرینا ولیمز کا 4 برس بعد ایک مرتبہ پھر ٹینس کورٹ میں واپسی کا اعلان

انہوں نے اپنا آخری پروفیشنل مقابلہ 3 ستمبر 2022ء کو یو ایس اوپن میں کھیلا تھا، جس کے تیسرے راؤنڈ میں اُن کو شکست ہوگئی تھی۔

سیرینا ولیمز نے آنسوؤں کے ساتھ کورٹ کو الوداع کہا تھا لیکن ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

اب وہ سال کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن چیمپئن شپ سے قبل انگلینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں ویمن ڈبلز کے مقابلے میں شرکت کریں گی۔