مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارت پانی کی سیاست کر رہا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارت پانی کی سیاست کر رہا ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرکے بھارت پانی کی سیاست کر رہا: اسحاق ڈار

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے غیر قانونی اقدام کیا، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پرامن حل واضح کیا گیا ہے،عالمی قوانین کےمطابق سندھ طاس معاہدے پرعمل بھارت کی ذمہ داری ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کررہا ہے اور اس کے لیے پُرعزم بھی ہے،پانی کےمعاملےپرعالمی قوانین کےمطابق عمل ہونا چاہیے، پرامن باہمی بقا کی پالیسی سےانحراف خطرناک ہے۔