مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بزنس

حکومت کی بجٹ میں پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح کو بڑھانے کی تجویز دے دی۔

حکومت کی بجٹ میں پاکستان میں تیار کردہ موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-2027 کے وفاقی بجٹ میں مقامی سطح پر تیار کردہ موبائل فونز،پیکجڈ اشیا، کھاد، چینی اور الیکٹرانکس کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز، سب ڈیلرز اور ہول سیلرز پرکم از کم ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد سے بڑھا کر 0.5 فیصد کرنے تجویز دیدی ہے جس کیلئےفنانس بل 2026 کے تحت کم از کم ٹیکس کی شرح میں بعض شعبوں کے لیے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔