مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بین الاقوامی

بھارت: دورانِ احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر حملہ، متعدد تھپڑ مارے گئے

بھارتی شہر جے پور میں تعلیمی پرچوں کے لیک ہونے، تعلیمی نظام کی خرابیوں اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

بھارت: دورانِ احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر حملہ، متعدد تھپڑ مارے گئے

بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق احتجاج کے دوران ایک شخص نے دیپکے کو گلے میں ڈالے ہوئے صافے سے کھینچا جس کے بعد 2 افراد نے انہیں بار بار متعدد تھپڑ اور مکے مارے۔

واقعے کے بعد دیپکے کے حامیوں نے مبینہ حملہ آوروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعد ازاں ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے ہماری تحریک کو روک نہیں سکتے، پُرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔