مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
تازہ ترین

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

بنگلا دیش نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلا دیش نے آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس اسٹرن (ڈی ایل ایس) طریقہ کار کے تحت 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلا دیشی ٹیم نے 192 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور میچ اپنے نام کر لیا، اس کامیابی کے ساتھ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی، جس کے بعد آسٹریلیا کے لیے سیریز میں واپسی ممکن نہیں رہی۔

واضح رہے کہ یہ بنگلا دیشی کرکٹ کی تاریخ کی ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے، کیونکہ ٹیم نے پہلی بار آسٹریلیا جیسی مضبوط حریف کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔