مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
پاکستان

بنوں: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ بنوں کے علاقے ڈومیل میں گزشتہ رات پیش آیا، مسلح ملزمان نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالف فریق کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

بنوں: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور دیگر مراحل مکمل کئے جا رہے ہیں۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

 

حکام کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔