مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
بزنس

بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی سولر پلیٹ پلیٹس کی قیمت میں 7 سے 9 ہزارروپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ 585 واٹ کی پلیٹ 18ہزار سے بڑھ کر27ہزار روپے کی ہوگئی۔

بجٹ سے پہلے ہی سولر پینل پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ

 

مارکیٹ میں 645 واٹ کی پلیٹ 22ہزارسے بڑھ کر31 ہزار200روپے کی ہوگئی جبکہ 720 واٹ کی پلیٹ 25 ہزارسےبڑھ کر33ہزار500 روپے کی ہوگئی۔ انورٹر کی قیمت بھی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے۔

 

واضح رہے کہ نئےمالی سال کے بجٹ میں سولرپینل پر جی ایس ٹی کی شرح 10 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویزدی گئی تھی مگر کراچی میں سولرپینل کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ کردیا گیا۔