مواد پر جائیں

کوئٹہ 19°C فجر 5:08 ظہر 12:21 عصر 4:33 مغرب 6:13 عشاء 7:33
آج کا ای پیپر 4 اکتوبر 2026 پڑھیں
تازہ ترین

الجزائر کیخلاف گول کے بعد لیونل میسی کیوں رو پڑے؟

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی الجزائر کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے میچ میں گول کرنے کے بعد جذباتی ہو کر آنسوؤں سے رو پڑے، میسی نے اس میچ میں 3 گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-3 سے کامیابی دلائی ہے۔

الجزائر کیخلاف گول کے بعد لیونل میسی کیوں رو پڑے؟

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میسی نے بتایا کہ میرے آنسوؤں کا تعلق فٹبال میچ سے نہیں تھا بلکہ میں گزشتہ چند دنوں سے ذاتی زندگی میں مشکل اور پریشان کُن حالات سے گزر رہا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں ارجنٹینا کی ٹیم اور پورے وفد کی حمایت پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔

میسی کا کہنا ہے کہ اپنے طویل کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنے کے بعد موجودہ دور میرے لیے سب سے خوبصورت لمحہ ہے اور میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکیلونی نے بھی میسی کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بارے میں الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔