Tameerewatan
tameerewatan

شہداء زیارت پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

شہداء زیارت پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا، میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

کوئٹہ: سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو، سینیٹر منظور کاکڑ، بلال کاکڑ، ڈی آئی جی پولیس عمران شوکت، کمشنر کوئٹہ ڈویژن جہانزیب خان سمیت پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں سرکاری انتظامات کے تحت تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More