Tameerewatan
tameerewatan

بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور الاؤنسز میں لاکھوں روپے کا تاریخی اضافہ

بڑی خوشخبری، تنخواہوں اور الاؤنسز میں لاکھوں روپے کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی مراعات کو وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے برابر کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق 10 دسمبر 2025 سے ہوگا اور ججز کو سابقہ بقایاجات بھی ملیں گے۔

نئے پے اسٹرکچر کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 15 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی بنیادی تنخواہ 11 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ججز کا جوڈیشل الاؤنس بھی بڑھا کر 15 لاکھ روپے ماہانہ اور میڈیکل الاؤنس ڈیڑھ لاکھ روپے منظور کیا گیا ہے۔ ججز کی پنشن کے لیے عمر کی حد بھی 70 سے بڑھا کر 75 سال اور 85 سے 90 سال کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی کورٹس کے ججز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جو یکم جولائی 2026 سے لاگو ہوگا۔ نئے فیصلے کے تحت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی بنیادی تنخواہ 12 لاکھ 54 ہزار اور دیگر ججز کی تنخواہ 10 لاکھ 95 ہزار سے بڑھا کر 12 لاکھ 5 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دو سال سے زائد چیف جسٹس رہنے والے ججز کو ریٹائرمنٹ یا ترقی پر سرکاری گاڑی رعایتی قیمت پر خریدنے کی سہولت دی گئی ہے، جبکہ ریٹائرڈ ججز کو مقررہ قوانین کے تحت وفاقی حکومت کے ثالثی معاملات میں فیس لینے کی اجازت بھی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More