Tameerewatan
tameerewatan

پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ، امریکا ایران مذاکرات پر بڑی پیش رفت کا خیرمقدم

 پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب بڑھتی ہوئی مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جاری مذاکرات کی کامیابی پورے خطے کے لیے مثبت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More