Tameerewatan
tameerewatan

نااہل حکومت کو گھر جانا ہوگا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ دھرنے میں بڑا اعلان

نااہل حکومت کو گھر جانا ہوگا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ دھرنے میں بڑا اعلان

سانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

محمود خان اچکزئی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون اپنے بچوں کو اس لیے دنیا میں نہیں لاتے کہ انہیں دہشت گردی کے نام پر قتل کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اپنے جان و مال کے تحفظ اور بنیادی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے اسے اقتدار سے الگ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ زیارت جیسے واقعات پر ذمہ داروں کا تعین اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔

پی کے میپ کے سربراہ نے کہا کہ عوام کے مسائل اور امن و امان کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے دھرنے کے شرکاء کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ سانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے، جہاں مظاہرین واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں

استعفے یا میرے قتل سے امن آتا ہے تو گولی کھانے کو تیار ہوں، لاشوں پر سیاست نہ کی جائے: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی برسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ زیارت کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف استعفے سے دہشت گردی کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے استعفے یا جان قربان کرنے سے صوبے میں امن بحال ہو سکتا ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے تمام جائز مطالبات حکومت پورے کرے گی اور حکومت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہداء کی لاشوں پر سیاست نہ کی جائے بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں اور محنت کشوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، مگر حکومت اور سیکیورٹی ادارے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوام کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More