Tameerewatan
tameerewatan

وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آ گیا

وزیر اعظم کا بڑا بیان سامنے آ گیا

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے جولائی 2026 میں ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شدید اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ہے۔

جولائی 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ ڈالر وطن بھیجے، جبکہ جون 2026 میں یہ حجم 3 ارب 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔

 ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیادوں پر 5 فیصد اور جولائی 2025 کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

سعودی عرب سے سب سے زیادہ حجم: جولائی میں سب سے زیادہ 91 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے موصول ہوئے، جس میں سالانہ 11 فیصد اضافہ ہوا۔

متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 70 لاکھ، برطانیہ سے 55 کروڑ 50 لاکھ، امریکا سے 31 کروڑ 70 لاکھ اور یورپی یونین کے ممالک سے مجموعی طور پر 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

وزیراعظم کا ردِعمل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملکی معیشت کا بیش قیمت حصہ ہیں اور ان کی طرف سے بھیجی جانے والی رقم سے ملکی معیشت و زرمبادلہ کے ذخائر کو استحکام مل رہا ہے۔ انہوں نے تارکینِ وطن کو مزید سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More